اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزیر جنگ نے امریکی حکام کے مسلسل بیانات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور دفاعی صنعتی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔
امریکی وزیر جنگ کے یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں اور خلیج فارس کی صورتحال کے حوالے سے مختلف دعوے اور بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
ہیگست کے بیانات دراصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کی تکرار ہیں جن میں ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کو کامیاب قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوے خلیج فارس میں موجود صورتحال اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری بیڑے کی موجودگی سے متعلق حقائق سے متصادم ہیں۔
میڈیا امریکی وزیر جنگ کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف اپنے مؤقف کو دہرا رہا ہے، جبکہ امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ